پاکستانی شیعہ خبریں

پختو نخواہ گورنمنٹ نے ایم ڈیبلو ایم کے امدادی کاروان کو اٹک پل پر روک دیا

پختو نخواہ گورنمنٹ نے ایم ڈیبلو ایم کے امدادی کاروان کو اٹک پل پر روک دیامجلس وحدت مسلمین کی جانب سےامدادی امن کاروان برائے پاراچنار کو خیبر پختونخواہ کی گورنمنٹ کو اٹک پل پر طالبان دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن کے نام پر روک دیا گیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ امدادی کاروان پاراچنار کے ۵ سال سے محصور مظلومین کے لیے ادویات اور اشیائے خوردونوش کے دس کنٹینر

لے کر اسلام آباد سے روانہ ہوا تھا، شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق  متعصب صوبائی حکومت کے حکم پر ادادی کاروان برائے پاراچنار کو اٹک پل پر سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے آگے بڑھنے سے روک دیا۔

امدادی کاروان میں شامل سینکڑوں افراد نے جو ادویات اور اشیائے خوردونوش پاراچنار کے محصورین کے لیے لے کر جا رہا تھا، نے احتجاج کیا اور پنجاب کو خیبر پختونخواہ کو ملانے والے موٹر وے کو بلاک کردیا اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فو الفور کاروان کو کرم ایجنسی کی طرف بڑحنے کی اجازت دے۔

امدادی امن کاروان کی قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امین شہیدی اور مولانا شبیر رضا بخاری  سینکڑوں کارکناں کے ہمراہ کر رہے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مولانا امین شہیدی نے شیعت نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے امن کاروان کو اس بات کی یقین دہانی کرائی تھی کے امن کاروان کو پروگرام کے مطابق پاراچنار جانے دیا جائے گا۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ہم متعصب اور جانبدار انہ پولیسیوں سے گھبرانے والے نہیں اور اگر حکومت نے امن کاروان کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی تو ہمارا دھرنا موٹروے کی دونوں اطراف میں جاری رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button