پاکستانی شیعہ خبریں
کوئٹہ:ناصبی وہابی دہشت گردوں کا حملہ،گیارہ مومنین شہید

قابل غور ہے یہ بات کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بلخصوص کوئٹہ میں روزانہ کی بنیاد پر شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور ناصبی وہابی دہشت گرد اب تک سینکڑوں مومنین کو شہید کر چکے ہیں لیکن حکومت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے سزا دینے میں ناکام رہی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں نے فائرنگ کر سات زائرین کو شہید کر دیا تھا ،آج کے سانحہ کے بعد کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے عمائدین میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ گذشتہ روز سے اب تک ناصبی دہشت گردوں کے حملوںمیں اٹھاری مومنین شہید ہو چکے ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کوئٹہ میں جاری دہشت گردانہ کاروائیو ں اور ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیاہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائیے۔