پاکستانی شیعہ خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی ریلی پر حملے کی سازش میں ملوث چار طا لبان دہشت گرد گرفتار

isb police                    

 اسلام آباد پولیس نے چار طالبان دہشت گردوں کا جسمانی ریمانڈ مجاز عدالت سے حاصل کر لیا ،طالبان دہشت گرد ملک بحر میں مختلف دہشت گردانہ ارواییاں انجام دےچکے ہیں۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس ذرایع کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے سوات، خیبر ایجنسی، درہ آدم خیل میں لاءانفورسز ایجنسیز پر دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا

 

انکشاف کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کی ریلی پر دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے جو سخت سیکورٹی کی وجہ سے ناکام رہے۔ ناصبی وہابی دہشت گردوں کا تعلق پنجاب کی ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کہا ہے کہ مورخہ 24-07-11 کو شہید قاید علامہ عارف حسین الحسینی رح کی برسی کی مناسبت سے منعقدہ  وحدت المسلمین کانفرنس ہوئی اس موقع پر متعدد ایجنسیوں کی طرف سے سورس رپورٹس وصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ اسلام آباد، راولپنڈی کے علاقوں میں کچھ دہشتگرد آئے ہیں جو وحدت المسلمین ریلی کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں اور یہ بھی اطلاع آئی تھی کہ سوات میں سکولوں کو تباہ کرنے والے کچھ لوگ وہاں سے فرار ہو کر پنجاب میں پہنچ چکے ہیں چنانچہ اس موقع پر وحدت المسلمین کی سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ چاروں طرف سڑکیں بند کر کے اس پروگرام کے شرکاءکو محفوظ کیا گیا اور اس کے ساتھ تمام پولیس کس سروے ٹیموں نے کچی آبادیوں اور اسلام آباد کے ارد گرد کے علاقوں میں نئے ٹھہرنے والے لوگوں کی تلاش شروع کر دی، اس سلسلے میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاﺅسز کی خصوصی تلاشی بھی لی گئی۔ مورخہ 29-07-2011 کو سروے ٹیم جو گوڑہ تھانہ کے سیکٹر G-12 میرابادیہ کے کمیونٹی پولیس آفیسر کی نگرانی میں کرائے داروں کا سروے کا کام کر رہی تھی کو اطلاع ملی کہ چند دن قبل مالک مکان نوید شہزاد جس کے میرا اکو میں 5/6 مکان ہیں ان میں سے ایک گھر میں چند نوجوان لڑکے آ کر ٹھہرے ہیں جن کی حرکات و سکنات مشکوک ہیں۔ اس اطلاع پر انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد بنیامین کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی اسلام آباد طاہر عالم خان کی زیر نگرانی دیگر پولیس افسران و جوانوں جس میں سی آئی ڈی، اے ٹی ایس اور مقامی پولیس شامل تھی نے ریڈ کر کے انہیںگرفتار کیا اور انکے قبضے سے 2 خودکش جیکٹس، 4 ہینڈ گرنیڈ، 3 پسٹل، 40 ضرب روند برآمد کئے اور انکے خلاف مقدمہ درج کرکے مجاز عدالت میں پیش کیا اور تفتیش کیلئے 5 روزہ ریمانڈ جسمانی لی گیا۔ دہشتگردوں میں امتیاز احمد، خلیل الرحمان اور غلام سرور سکنہ ضلع ملتان جبکہ بہاولپور کا محمد مدنی شامل ہیں، ان کا ایک ساتھی اقبال عرف معاویہ موقع سے فرار ہو گیا، ان دہشتگردوں کا تعلق پنجاب کی ایک جہادی تنظیم سے ہے، چاروں دہشتگرد اور ان کا بھاگ جانے والا ساتھی جو شدت پسند دہشتگرد ہیں کو ملتان کے ایک قاری ضیاءالرحمان نے دہشتگردی کے بارے میں Motivate کیا ہے۔ ملزمان سوال، خیبر ایجنسی، درہ آدم خیل میں مختلف دہشتگردانہ کارروائیوں میں لاءانفورسز ایجنسز پر حملے کر چکے ہیں، وحدت المسلمین کانفرنس سے حملہ کرنے کی غرض سے اسلام آباد میں قیام پذیر تھے جنہیں کچھ مقامی اشخاص کی بھی اس کام میں معاونت حاصل تھی لیکن وحت المسلمین کی کانفرنس پر سیکورٹی کے مثالی انتظامات ہونے کی وجہ سے یہ اپنے منصوبے میں ناکام رہے۔ مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کے ساتھی فرار ہونے والے شخص اور مقامی لوگ جو ان کی معاونت کر رہے تھے کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں متحرک ہیں۔

پی آر او اسلام آباد پولی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button