پاکستانی شیعہ خبریں

کرم ایجنسی:مجلس وحدت کا امن کاروان پاراچنا ر پہنچ گیا

mwm karwan  parachinarمجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امن کاروان برائے محصورین پاراچنار کرم ایجنسی پاراچنار پہنچ گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امن کاروان برائے امداد محصورین پاراچنار ،کرم ایجنسی پاراچنار میں پہنچ گیا ہے اور پانچ سال سے جاری ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں کے محاصرے کو توڑ دیا گیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا امن کاروان امدادی سامان جس میں خوراک و ادویات سیت روز مرہ کی ضروریات کی اشیاء شامل ہیں کے دس ٹرالر لے کر پیر کی صبح کرم ایجنسی پاراچنار میں خیریت سے پہنچ گیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کرم ایجنسی پاراچنار میں امدادی قافلے کے پہنچنے پر پاراچنار کے عوام نے کاروان کے شرکاء اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور یوتھ آف پاراچنار کے رہنماؤں کا شاندار استقبال کیااور پاراچنار بھر میں خوش آمدید کے بینرز اور لبیک یا حسین علیہ السلام کے پرچم بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کاروان کے ساتھ پہنچنے والے رہنماؤں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی،مولانا شبیر بخاری،مولانا آغا عابد بہشتی،علی اوسط اور آئی ایس او کے مرکزی ذمہ دار علی رضا سمیت یوتھ آف پاراچنار کت ثاقب بنگش و دیگر شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ امدادی قافلہ برائے محصورین پاراچنار مورخہ چھبیس جولائی کو اسلام آباد سے روانہ ہوا تھا جسے خیبر پختون خواہ حکومت نے پشاور ٹول پلازہ پر روک دیا تھا تاہم بالآخر قافلہ یکم اگست کو پاراچنار مین داخل ہو گیا ہے جس کے بعد طالبان دہشت گردو ں کا پانچ سالہ محاصرہ توڑ دی گیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button