پاکستانی شیعہ خبریں
ڈی آئی خان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے عمران حسین کو شدید زخمی کر دیا

جہاں وہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے پمزاسلام آباد میں زیر اعلاج عمران حسین کی عیادت کی اور مضروب کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ مضروب عمران حسین کے لواحقین نے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی راہنما کو بتا یاکہ ڈاکٹروں نے عمران کے سات گھنٹے کے طویل اپریشن کے بعد خوشخبری سنائی ہے کہ اب اس کی زندگی خطرے سے باہر ہے ، انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں ہر بیسویں دن کوئی نہ کوئی لاش گررہی ہے، ان تمام کارروائیاںمیں کالعدم تنظیم کے وہ دہشت گرد ملوث ہیں جو چند روز پہلے جیل سے رہا ہوئے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کی ہر وادات کا مقدمہ تو درج کر لیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر کسی مجرم کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی ، جو قانون کے قتل کے مترادف ہے ، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند مہینوں میں 50 سے زائدشیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے لیکن کسی ایک مجرم کو بھی سزا نہیں ملی ۔ جب کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے کسی فرد کو خراش بھی آجائے شیعہ علاقوں میں قیامت برپا کر دی جاتی ہے اور بے گناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔