پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں یوم القدس کے حوالے سے آیت اللہ العظمی سیستانی "مدظلہ العالی" کی وضاحت

shiitenews quds02حوزہ علمیہ قم میں موجود پاکستانی طلاب کے ایک وفد نے بروز بدھ ، ۹ رمضان المبارک ۱۴۳۲ ھ ق ، جناب آیۃاللہ آقائے سید جواد شہرستانی نمایندہ محترم و داماد آیۃ اللہ العظمی سید علی سیستانی "مدظلہ العالی”سے ان کے دفتر اور مدرسہ "آل البیت ” میں ملاقات کی ۔
 پاکستانی طلاب میں برادران حجج الاسلام والمسلمین سید محمد تقی شیرازی "نمایندہ مجلس وحدت مسلین پاکستان در قم” ، سید مھدی کاظمی "نمایندہ جامعۃ البعثت پاکستان در قم”، سید محمد میثم عباس "مدیر اعلی امید یوتھ میگزین” اور محمد رضا عمرانی "مدیر دارالقرآن وحدت قم” شامل تھے ۔
احباب نے جناب آقای شہرستانی سے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں آیۃ اللہ سیستانی کے حوالے سے ہونے والے پروپیگنڈے کے بارے میں سوال کیا جس میں کہا جارہا تھا کہ آیۃ اللہ سیستانی کوئٹہ میں "یوم القدس” کے حوالے سے ہونے والے جلوس کے حامی نہیں ہیں اور چونکہ وہاں حالات خراب ہیں لہذا ایسے کسی جلوس کی اجازت نہیں دیتے ۔
جناب آقای شہرستانی نے کسی بھی ایسے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ میں ایسے ہر قسم کے پروپیگنڈے کی سختی سے تردیدکرتا ہوں اور اسکی "تکذیب” کرتا ہوں ۔
آپ نے مزید کہا : حضرت آیۃ اللہ سیستانی کا یہ طریقہ کار ہی نہیں ہے کہ آپ کسی مسئلہ کے بارے میں اس طرح اظہار رائے فرمائیں اور خصوصا "یوم القدس” کے حوالے سے تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا ۔
آپ نے کہا : میری طرف سے تمام دوستوں کو یہ یقین دلائیں کہ یہ جھوٹ ہے اور اگر کوئی پاکستان میں سے بھی کوئی عالم دین ، ذمہ دار مذہبی شخصیت یا اسٹوڈنٹس کا کوئی ذمہ دار مسئول مجھ سے رابطہ کرے تو میں اس بات کو صاف الفاظ میں جھٹلاوَں گا ۔
آپ نے مزید کہا : یہ کس طرح ممکن ہے کہ آیۃ اللہ سیستانی "مدظلہ العالی” کویٹہ شہر میں یوم القدس کے جلوس کے بارے میں یوں فرمائیں جبکہ ہر سال عراق کے شہروں سے لاکھوں افراد "چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام ” کے موقع پر کربلا کی طرف پائے پیادہ روانہ ہوتے ہیں اور اب تک کتنے دھماکوں میں کتنے ہی زائرین شہید ہو چکے ہیں لیکن آیۃ اللہ سیستانی نے کبھی ان جلوسوں کے بارے میں یوں اظہار نظر نہیں فرمایا ۔
آقائے شہرستانی نے کہا ؛ آیۃ اللہ سیستانی یوم القدس کے جلوسوں کی تشویق کرتے ہیں ۔
آپ نے کہا ؛ امام خمینی [رہ] نے یوم القدس کو منانے کا حکم دیا ہے تو کون انکو منع کر سکتا ہے ۔
شہرستانی صاحب نے فرمایا :اگر کوئی شخص کہے کہ میں نے آیۃ اللہ سیستانی سے بات کی ہے تو میں ان کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہوں گا کہ یا تو انکو بات سمجھ نہیں آئی یا کوئی اور غرض رکھتے ہیں ۔
اگر ایسا شخص مجھ سے بات کرے تو میں فورا ہی اس کی "تکذیب ” کر دوں گا ۔
دوستوں نے جناب آقای شہرستانی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی اوقات سے وقت دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button