پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:شیعہ علماء کونسل کا مرکزی القدس ریلی میں شمولیت کا اعلان

shiitenews Shia Ulema Councilشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے نکالی جانے والی ”مرکزی آزادیئ القدس ریلی”میں شامل ہو گی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے عہدیداروں سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ شیعہ علماء کونسل مرکزی آزادی ئ القدس ریلی میں شامل ہو گی اور ریگل چوک تا پریس کلب نکالی جانے والی ریلی کو منسوخ کرتے ہوئے نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی جانے والی القدس ریلی جس کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانبس ے کیا جا رہے ہے میں شرکت کی جائے گی۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستانکے ذمہ داروںکے درمیان ایک اہم اجلاس بدھ کی شب کو متوقع ہے جس میں ریلی کے انعقاد اور شیعہ علماء کونسل کی شمولیت کے عنوان سے فارمولا طے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مرکزی القدس ریلی کا اہتمام آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے جس کا آغاز نمائش چورنگی سے ہوتا ہے جو کہ آئی ایس او کے ذیلی ادارے تحریک آزادی القدس کے عنوان سے منعقد کی جاتی ہے۔
دورسی جانب آئی ایس او کے رہنماؤں نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی کی جانب سے اتحاد کی جانب اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے کہ جس میں انہوںنے شیعہ علما ء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی ریلی کو آئی ایس او کی ریلی میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button