پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:مشترکہ القدس ریلی کی امیدیں دم توڑ گئیں،شیعہ علماء کونسل کی معذرت

qudsکراچی میں گذشتہ شب امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور شیعہ علماء کونسل کے درمیان ہونے والے ایک اہم ترین اجلاس میں یہ فیصلہ سامنے آیا تھا کہ شیعہ علماء کونسل پاکستان مرکزی القدس ریلی میں شریک ہو گی اور علیحدہ پروگرام ترتیب نہیں دیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں القدس ریلی کی مشترکہ کاوش کی امیدیں آج اس وقت دم توڑ گئیں جب شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا ایکاہم اجلاس ہوا جس میں شرکائے اجلاس نے مشترکہ ریلی کے عنوان سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی نے ٹیلی فون کال کے ذریعے آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں سے مشترکہ ریلی کی تجویز کے فیصلہ سے معذرت کر لی اور کہا کہ مفاہمت کا عمل جاری رہے گا اور کوشش جاری رہے گی کہ عاشقان بیت المقدس مشترکہ القدس ریلی کا انعقاد کریں ،ان کاکہنا تھا کہ اگر اس برس کچھ مسائل کی وجہ سے مرکزی القدس ریلی مشترکہ نہ ہو پائے گی تاہم اس بات کی کوشش کرتے رہیں گے ان مسائل اور عناصر کا خاتمہ کیا جائے جن کے سبب مشترکہ القدس ریلی کی راہ میں رکاوٹیں حائل ہیں۔
واضح رہے کہ گیارہ سالہ طویل عرصہ کے بعد کراچی شہر میں عاشقان بیت المقدس کو یہ امید ہو چلی تھی کہ اب دوبارہ سے مرکزی القدس ریلی مشترکہ ہوا کرے گی تاہم وہ امید آج دم توڑ گئی ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے رہنماؤںنے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا ناظر عباس تقوی کو مرکزی القدس ریلی میں شرکت اور خطاب کی دعوت دی ہے جو انہوںنے قبول کر لی ہے تا کہ مفاہمت کا عمل جاری رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button