پاکستانی شیعہ خبریں

دنیا بھر میں یوم انہدام جنت البقیع کے عنوان سے احتجاجی مظاہرے

shiitenews janat ul bagi picسات ستمبر کو دنیا بھر میں جنت البقیع کہ جہاں پیغمبر اکرم (ص) کے اہل بیت (ع) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور ہیں کی آل سعود کی جانب سے کی جانے والی توہین اور انہدام کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

شیعت نیوز کے نمائندوں کی مختلف ملکوں سے بھیجی جانے والی رپورٹس کے مطابق دنیا بھر کے تمام ملکوں میںکل سات ستمبر بمطابق آٹھ شوال کو انہدام جنت البقیع کے سلسلہ میں آل سعود کے

خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے اور ریلیاںنکالی جائیں گی جس کا مقصد امت مسلمہ کا آل سعودسے مطالبہ ہو گا کہ آل رسول (ص) اور ازواج مطہرات سمیت صحابہ کبار کی مقدس قبور کو از سر نو تعمیر کیا جائے ۔

واضح رہے کہ اکیس اپریل سن انیس سو پچیس میں سعودی حکومت کے امریکی و صہیونی ایجنٹوں آل سعود کے ملعون ناصبیوں نے آل پیغمبر اکرم (ص) ،ازواج مطہرات اور صحابہ کبار کی مقدس قبور اور شعائر اللہ کو منہدم کر دیا تھا جس کے بعد دنیا بھر کے مسلمان تاحال آج تک آل سعود جو کہ امریکی وصہیونی آلہ کار ہیں کہ خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق آٹھ شوال کی مناسبت سے دنیا بھر کی طرح پاکستان،ایران،عراق،افغانستان،لبنان،شام،امریکہ،برطانیہ،افریقا،آسٹریلیاسمیت دیگر ممالک میں مجالس ،سیمینارز،احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی اور ناصبی آل سعودکے غیر اسلامی اور اسلام دشمن اقدام کے خلاف اپنی صدائے احتجاج بلند کریں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button