پاکستانی شیعہ خبریں

پاراچنار:شیعہ طلباء سمیت صحافیوں کو گرفتار کر لیا گیا

shiitenews areasst parachanarکرم ایجنسی پاراچنار میں یوتھ آف پاراچنار سے تعلق رکھنے والے شیعہ طلباء اور صحافیوں کو متعصب انتظامیہ نے گرفتار کر لیا ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی پارا چنار کی متعصب انتظامیہ نے شیعہ طلباء کو پر امن احتجاج کرنے پر گرفتار کیا ہے واضح رہے کہ یوتھ آف پاراچنار کے شیعہ نوجوان دو روز قبل بھی پر امن احتجاج کر رہے تھے کہ ان کو سہولیات فراہم کی جائیں تا کہ وہ پاراچنار سے باہر اپنے تعلیمی ادارو ں میں جا کر پڑھائی کریں تاہم متعصب انتظامیہ کی جانب سے شیعہ طلبا ء پر فائرنگ کر دی گئی تھی جس کے سبب تین شیعہ نوجوان شدید ذخمی ہوئے تھے ۔
دوسری جانب موصولہ اطلاعات کے مطابق کرم ایجنسی پاراچنار کی متعصب انتظامیہ نے جہاں معصوم اور بے گناہ شیعہ طلباء کو احتجاج کرنے پر گرفتار کرلیا ہے وہاں پریس کلبکے اہم ذمہ داران اور صحافی حضرات کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس پر پاراچنار کے تمام شہریوں نے شدید مذمت کی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستاننے تعصب پر مبنی سیاسی انتظامیہ کی طرف سے یوتھ آف پاراچنار کے کارکنوں اورصحافیوں اور نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور صحافیوں کی گرفتاری کو میڈیا کی آزادی پر حملہ قرار دیاہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button