سانحہ مستونگ:کراچی بھر میں جمعہ کو یوم احتجاج منایا جائے گا/ شیعہ علما کی پریس کانفرنس
کراچی کے شیعہ علما نے سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے چگبیس زائرین کی شہادت کے افسوس ناک سانحہ پر دہشت گردون کی عدم گرفتاری کے خلاف کل بروز جمعہ کراچی بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما بشمول مجلس وحدت ملسمین پاکستان،ھئیت آئمہ مساجد و علما و امامیہ اور دیگر ملی و قومی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے شیعہ علما نے کراچی میں مسجد و
امام بارگاہ علی رضا علیہ السلام میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سانحہ مستونگ میں ملوث امریکی وصیہونی آلہ کار کالعدم دہشت گرد گروہوں کے درندہ صفت ناصبی دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا شیخ صلاح الدین،مولانا شہنشاہ حسین نقوی،مولانا باقر زیدی او دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امریکی مفادات کی خاطر ملت جعفریہ کے عمائدین کو مسلسل ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہاہے اور ملک کے نام نہاد سیاسی و ذإہبی حلقے اس قتل عامپر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور حد تو یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو کوئٹہ اور بلخصوص گذشتہ دنوں مستونگ میں ہونے والی انسانیت سوز دہشت گردی بھی نظر نہیں آتی کہ جس کے خلاف وہ کوئی نوٹس لے سکیں۔
رہنمائون نے صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان،اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں کالعدم دہشت گرد گرویہوں کے خاتمہ کے لئ فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے اور کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کا جو کہ امریکی وصیہونی ایما پر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں ،قلع قمع کیا جائے۔
انہوںنے کہا کہ کل بروز جمعہ کو ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شیعہ علما یوم احتجاج اور یوم سوگ کی اپیل کرتے ہیں اور اس ھوالے سے ایک احتجاجی مظاہرہ کلک بروز جمعہ کراچی پریس کلب کے باہر ٹھیک چار بجے کیا جائے گا اور یہ مطاہرے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک کالعدم دہشت گرد گروہون کے ناصبی وہابی دہشت گرودں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا۔