پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ مستونگ پرمجلس وحدت،جعفریہ الائنس ،جعفریہ اسٹوڈنٹس کا ملک گیر احتجاج،وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا مطالبہ

316593 281736971854770 100000554080982 1072199 724075680 nملک بھر میں سانحہ مستونگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے تحت ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق سانحہ مستونگ میں چھبیس بے گناہ شیعہ زائرین امام علی رضا علیہ السلام کی کالعدم دہشت گرد گرہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہادت کے المناک سانحہ پر ناصبی وہابی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میںاحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔
احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو بر طرف کیا جائے کہ جو امریکی وصیہونی ایماء پر کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سر پرستی کر رہے ہیں اور بلوچستان میں شیعہ عمائدین کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ میںملوث ہیں ،مقررین نے سانحہ مستونگ کا ذمہ دار وزیر اعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان کو قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں کو فی الفور بر طرف کیا جائے اور سانحہ مستونگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے ناصبی وہابہ درندوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔
اس موقع پر ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں میں شریک ہزاروں افراد نے ہاتھوں میں بینرز ارو پلے کارڈذ اٹھا رکھےتھے جن پر امریکا مردہ باد اور اسرائیل نا منطور سمیت دہشت گردوںکی گرفتاری کے مطالبات درج تھے جبکہ وزیر اعلیٰ اور گورنر بلوچستان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا،شرکائے ریلی و مظاہرہ جات نے شہداء ے مستونگ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور شہیدوںکو خراج عقیدت پیش کیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button