پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور:امامیہ طلباء کا ٣٩واں سالانہ کنونش جامعۃ المنتظر لاہور میں شروع

293204 10150364476044414 136883369413 9836331 4811874 nامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا انتالیسواں سالانہ کنونشن بعنوان”ارتقائے تنظیم و دفاع پاکستان”کا آغاز آج جمعہ کو جامعۃ المنتظر لاہور میں شروع ہو گیا ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے مرکز ی امامیہ اسکاؤٹ لیڈر برادر وقار حیدر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح کو امامیہ طلباء کے انتالیسواں کنونشن کا آغاز اسکاؤٹ سلامی سے ہو ا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں

امامیہ اسکاؤٹس نے شہدائے ملت جعفریہ سے تجدید عہد کرتے ہوئے اسکاؤٹ سلامی پیش کی اور کنونش کے تمام تر انتظامات بشمول سیکورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے کنونشن کا آغاز کر دیا ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنما عامر عباس طوری نے بتایا کہ امامیہ طلباء کا٣٩واں کنونشن تین روز تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے امامیہ طلباء شریک ہو رہے ہیں جبکہ کنونشن کے آکری روز آئی ایس او پاکستان کے نئے مرکزی صدر کا انتخاب کیا جائے گا جس کے بعد عظیم الشان دفاع پاکستان ریلی نکالی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کنونشن کے دوران ملک بھر کی سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے معروف سیاست دانوں سمیت علماء ،دانشور اور اسکالرز حضرات شریک ہوں گے جبکہ کنونشن میں خصوصی شرکت اور خطاب دمشق میں رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی شریک ہوں گے اور خطاب کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button