پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:ناصبی دہشت گردوںکا حملہ،تین شیعہ مزدور شہید،تین ذخمی

کوئٹہ میں سریاب روڈ پر جمعہ کے روز کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے ناصبی وہابی یزیدی دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے تین شیعہ مزدوروں کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ایک ویگن میں جانے والے سات شیعہ مزدوروں کو کالعدم ناصبی وہابی دہشتگرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے یذیدی صفت درندوںنے فائرنگ کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں تین شیعہ مزدور شہید ہو گئے جبکہ تین شدید ذخمی ہیں جبکہ ایک کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ ناصبی وہابی دہشتگردوں نے سریاب روڈ سے جانے والی ایک ویگن کو روک کر سات شیعہ مزدروں کو شناخت کیا جس کے بعد انہیں گاڑی سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔
شہید ہونے والے تین شیعہ مزدوروںکے نام علی جان،محمد علی،محمد واعظ شامل ہیں جبکہ ذخمیوں کو سول اسپتال اور بولان اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے تاہم ایک ذخمی بنام طالب حسین کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
واضح رہے کہ سات شیعہ مزدوروں کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور وہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ مزدوری کےلئے مچھ کے علاقے میں کوئلہ کی کان میں کام کرتے تھے اور سانحہ سے پہلے وہ اپنے کام کے لئے ہی مچھ جا رہے تھے۔
یہ بات حیرت انگیز ہے کہ چند روز قبل ہی مستونگ مین چھبیس زائرین امام علی رضا علیہ السلام کو بس سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا تاہم آج ایک مرتبہ پھر دہشت گردوںنے تین شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایاہے۔
ملک بھر میں شیعہ تنظیموں اور رہنماؤںنے کوئٹہ میں تین شیعہ مزدوروںکی شہادت کو امریکی وصیہونی جبکہ بلوچستان حکومت کی سازش قرار دیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button