پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:تین سال میں ٦٢٣ شیعیان حیدر کرار شہید /شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ

shiitenews Quetta shiaپاکستان کے صوبے بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں گذشتہ تین برس میں ٦٢٣ شیعہ شہید ہو چکے ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی کوئٹہ میں سروے رپورٹ کے مطابق گذشتہ تین برس میں کوئٹہ میں ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے عمائدین میں سے ٦٢٣ افراد کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوں کی دہشت گردی کا شکار ہو چکے ہیں اور شہید ہو چکے ہیں۔
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں گذشتہ کئی برس سے ملت جعفریہ کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کالعدم دہشت گرد گروہ بلخصوص ناصبی وہابی طالبان دہشت گرد جن کو وزیر اعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی سرپرستی حاصل ہے گذشتہ تین برس میں اب تک ٦٢٣ شیعہ افراد کو ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں شہید کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں چھبیس زائرین امام علی رضا علیہ السلام کو مستونگ میں بس سے اتار کر گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا لیکن حکومت بے حس تماشائی بنی رہی۔
کوئٹہ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے شیعہ عمائدین کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوںنے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رکھ اہے لیکن حکومت بلوچستان نے اب تک درجنوں بلکہ سینکڑوں شیعہ عمائدین کی شہادتوں میں ملوث کسی بھی کالعدم دہشت گرد گروہ کے ایک بھی ناصبی وہابی دہشت گرد کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید اشرف زیدی نے کہا کہ گذشتہ تین برس میں ٦٠٠ سے زائد شیعہ عمائدین کہ جن میں درجنوں سیاست دان،ڈاکٹرز،انجینئرز،پروفیسرز،وکلائ،اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عمائدین کو ناصبی وہابی طالبان دہشت گرد دہشت گردی کا شکار بنا چکے ہیں ۔
انہوںنے کہا کہ حکومت حساس مقامات اور علاقوں میں شیعہ عمائدین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جبکہ حکومتی شخصیات کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سر پرستی کر رہی ہیں جو کہ ملت جعفریہ کی نسل کشی میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ ہم اب تک گذشتہ تین برس میں ٦٠٠ سے زائد شہداء کے جنازے اپنے کاندھوں پر اٹھا چکے ہیں اور ہمارے صبر کو مزید نہ آزمایا جائے انہوںنے مزید کہا کہ پولیس جیسے محکمہ میں بھی کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دہشت گردوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے جس کے سبب دہشت گرد گرفتار نہیں ہو رہے۔
سید اشرف زیدی نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئٹہ میں موجودہ صورتحال پر از خود نوٹس لیں او ر حکومت ناکام ہو چکی ہے لہذٰا کوئٹہ میں افواج پاکستان کو آپریشن کر کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنا چاہئیے تا کہ شہریوں کو امن و امان فراہم ہو سکے۔
انہوں نے تمام مسائل کے حل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کو افواج پاکستان کے تحت دے دیا جائے تا کہ یہاں امن میسر ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button