پاکستانی شیعہ خبریں
اے پی سی میں نہ بلایاجاناافسوسناک ہے :(سپاہ صحابہ کے ترجمان) خادم ڈھلوں
اپنی حب الوطنی کیلئے کسی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں لیکن سپاہ صحابہ کی طرح تحریک جعفریہ بھی ایک کالعدم جماعت ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کاامتیازی سلوک قابل قبول نہیں ان خیالات کااظہاراہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے مرکزاہلسنت اسلام آباد میں ایک ہنگامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاسپاہ صحابہ پرپابندی سابق ڈکٹیٹر نے لگائی تھی جسے ہم نے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کررکھاہے اوریہ بات ریکارڈ پرموجودہے کہ اہلسنت والجماعت نے ملک میں قیام امن کیلئے جوجدوجہدحالیہ دورمیں کی ہے کوئی بھی ادارہ یاحکومت اس سے انکارنہیں کرسکتالیکن ملک میں یکجہتی کے فروغ ،استحکام اور نامساعدعالمی حالات پرحکومتی سطح پرمنعقدہونے والی اے پی سی میں ہماری جماعت کودیوارسے لگانے کی کوششیں بھی ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ، ہم اے پی سی کے انعقادسے قبل ہی اس کے فیصلوں کی بھرپورتائیدکرتے ہیں لیکن ہم عوام کوبتاناچاہتے ہیں کہ ایک کالعدم جماعت کے سربراہ ساجدنقوی کودعوت دیکراوردوسری کالعدم جماعت کے سربراہ علامہ احمدلدھیانوی کونہ بلاکروزیراعظم سیکرٹریٹ سے حالات کوجس رخ پردھکیلنے کااقدام کیاجارہاہے وہ نامناسب بھی ہے اورہمارے لئے ناقبل برداشت بھی۔
سپاہ صحابہ کے ترجمان خادم ڈھلوں کایہ بیان اتنامضحکہ خیزہے کہ جس کاجواب وزیر اعظم تو کیا پاکستان کی معمولی معلومات رکھنے والاہربچہ بھی آسانی سے دے سکتا ہے کہ سپاہ صحابہ کی حقیت کیاہے اورکتنی محب وطن جماعت ہے اورآج مملکت خدادپاکستان میں ملک اسحاق کیاکرہے ہیں؟
ڈھلوں صاحب کویہ بھی معلوم ہوناچاہئے کہ تحریک جعفریہ جیسی مسلمہ جماعت کوسپاہ صحابہ کے برابرسمجھنے کاخیالی پلاؤ کب کاسڑ چکا ہے،جس کی بدبوسے ہرپاکستانی بیذارہے تاہم علامہ ساجدعلی نقوی پاکستانی قوم میں ہردل عزیزسیاسی لیڈرکے طورپرپہچانے جاتے ہیں اورانہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ٹائٹل پردعوت دی گئی ہے۔