پاکستانی شیعہ خبریں

اے پی سی میں نہ بلایاجاناافسوسناک ہے :(سپاہ صحابہ کے ترجمان) خادم ڈھلوں

sepahesahebe اپنی حب الوطنی کیلئے کسی سرٹیفکٹ کی ضرورت نہیں لیکن سپاہ صحابہ کی طرح تحریک جعفریہ بھی ایک کالعدم جماعت ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کاامتیازی سلوک قابل قبول نہیں ان خیالات کااظہاراہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے مرکزاہلسنت اسلام آباد میں ایک ہنگامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاسپاہ صحابہ پرپابندی سابق ڈکٹیٹر نے لگائی تھی جسے ہم نے اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کررکھاہے اوریہ بات ریکارڈ پرموجودہے کہ اہلسنت والجماعت نے ملک میں قیام امن کیلئے جوجدوجہدحالیہ دورمیں کی ہے کوئی بھی ادارہ یاحکومت اس سے انکارنہیں کرسکتالیکن ملک میں یکجہتی کے فروغ ،استحکام اور نامساعدعالمی حالات پرحکومتی سطح پرمنعقدہونے والی اے پی سی میں ہماری جماعت کودیوارسے لگانے کی کوششیں بھی ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ، ہم اے پی سی کے انعقادسے قبل ہی اس کے فیصلوں کی بھرپورتائیدکرتے ہیں لیکن ہم عوام کوبتاناچاہتے ہیں کہ ایک کالعدم جماعت کے سربراہ ساجدنقوی کودعوت دیکراوردوسری کالعدم جماعت کے سربراہ علامہ احمدلدھیانوی کونہ بلاکروزیراعظم سیکرٹریٹ سے حالات کوجس رخ پردھکیلنے کااقدام کیاجارہاہے وہ نامناسب بھی ہے اورہمارے لئے ناقبل برداشت بھی۔
سپاہ صحابہ کے ترجمان خادم ڈھلوں کایہ بیان اتنامضحکہ خیزہے کہ جس کاجواب وزیر اعظم تو کیا  پاکستان کی معمولی معلومات رکھنے والاہربچہ بھی آسانی سے دے سکتا ہے کہ سپاہ صحابہ کی حقیت کیاہے اورکتنی محب وطن جماعت ہے اورآج مملکت خدادپاکستان میں ملک اسحاق کیاکرہے ہیں؟
ڈھلوں صاحب کویہ بھی معلوم ہوناچاہئے کہ تحریک جعفریہ جیسی مسلمہ جماعت کوسپاہ صحابہ کے برابرسمجھنے کاخیالی پلاؤ کب کاسڑ چکا ہے،جس کی بدبوسے ہرپاکستانی بیذارہے تاہم علامہ ساجدعلی نقوی پاکستانی قوم میں ہردل عزیزسیاسی لیڈرکے طورپرپہچانے جاتے ہیں اورانہیں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ٹائٹل پردعوت دی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button