پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ شیعہ نسل کشی میں کالعدم ،لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ ملوث ہے، رحمان ملک

shiitenews shia nasal kasheشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں اہل تشیع پر حملوں میں جھنگ کی کالعدم تنظیموں کا تعلق ہے جن کے خلاف کارروائی کے لیے حکومت پنجاب کو خط لکھا گیا ہے۔
شیعت نیوز:کوئٹہ میں گزشتہ کچھ عرصے سے اہل تشیع پر یکے بعد دیگرے حملوں کے بارے میں رحمان ملک کا کہنا ہے کہ پہلے ملک میں بعض شدت پسند تنظیموں نے فرقہ ورارنہ تشدد کے ذریعے دیوبندی کو شیعہ سے لڑانے کی کوشش کی تھی۔کوئٹہ میں یہ کئی برسوں سے شروع ہے۔ سیف کرد جو لشکر جھنگوی

اور سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والا ہے وہ چار پانچ سال پہلے جیل توڑ کر فرار ہوا تھا۔ اس نے شیعہ برادری کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہوئی ہیں۔‘
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ان افراد کے خلاف حکومت کارروائی کر رہی ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس کا گڑھ صوبۂ پنجاب کا علاقہ جھنگ کا ہے۔ ’اس بابت وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو خط بھی لکھا ہے۔‘
عثمان سیف اللہ کرد اور ان کے ساتھی شفیق الرحمان رند کو سکیورٹی اداروں نے دو ہزار تین اور چار میں گرفتار کر لیا تھا لیکن دونوں ستمبر دو ہزار آٹھ میں فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔ شفیق الرحمان تو بعد میں دوبارہ گرفتار ہوئے لیکن عثمان سیف اللہ ابھی تک روپوش ہیں۔ حکومت کو شک ہے کہ وہ کوئٹہ میں شعیہ برادری کے خلاف حملے کر رہے ہیں۔
صوبائی حکومت کو لکھے گئے خط کے مندرجات کے بارے میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کو جھنگ سے تعلق رکھنے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔ ’ان تنظیموں کا ہیڈکواٹر جھنگ میں ہے ان کالعدم تنظیموں کے لوگ کھلی تقاریر کر رہے ہیں۔ انہیں اس سے روکا جائے۔ انسداد دہشت گردی قانون کی شق چار کے تحت ان کی نقل و حرکت اور سرگرمیاں محدود کی جائیں۔
ایک سوال کہ، آیا کوئٹہ حملوں کی جھنگ سے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، ان کا کہنا تھا اس میں ملوث زیادہ تر لوگوں کا تعلق جھنگ سے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button