پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں مذہب اور قومیت کے نام پر ہزارہ قبیلہ کا سفاکانہ قتل عام دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

Allama Nasir Abbas Jaffri
ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں عملی طور پر دہشتگردوں اور قانون شکن عناصر کا راج ہے اور وہاں حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی، اس لیے گورنر بلوچستان اور وزیراعلٰی کو اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔
کراچی:۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہزارہ قبیلہ کے افراد کا قتل عام مذہب اور قومیت کے نام پر ہونے والی سفاکانہ

دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کے ہاتھوں ہونے والی قتل و غارت اور خونریزی کو روکنے میں بے بس ہو چکے ہیں، موجودہ سنگین صورتحال کا تقاضا ہے کہ کوئٹہ شہر کو فوج کے حوالے کر دیا جائے، سانحہ اختر آباد پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں عملی طور پر دہشتگردوں اور قانون شکن عناصر کا راج ہے اور وہاں حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی، اس لیے گورنر بلوچستان اور وزیراعلٰی کو اپنی ناکامی کے اعتراف میں اقتدار سے الگ ہو جانا چاہیے۔
انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ ابھی تک سانحہ مستونگ کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے دہشتگردوں کے حوصلے بلند ہو چکے ہیں، اگر خونریزی میں ملوث کسی ایک دہشتگرد کو بھی قانون کی گرفت میں لے کر تختہ دار پر لٹکایا جاتا تو شائد صورتحال مختلف ہوتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button