عباس زیدی ناصبی دشت گردوں کی فا ئرنگ سے شہید
محمد عباس زیدی کو ناصبی وہابی کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق بعد مغرب کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سمن آباد پر بفرزون کے بی آر کے رہائشی 46 سالہ محمد عباس زیدی کو وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا اور اس وقت ان کے ساتھ موجود ان کا چھوٹا بیٹا قاسم بھی زخمی ہوگیا تاہم زخموں کی نعیت معمولی تھی۔ محمد عباس زیدی کی باڈی کو عباسی اسپتال پہنچایا گیا
جہاں شہر بھر سے مومنین کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق محمد عباس زیدی انکم ٹیکس میں ملازم تھے اور ان کے 6 بچے ہیں، وہ اپنے صاحبزادے قاسم کے ساتھ مو ٹر سائیکل پر سمن آباد پر رحمت بیکری کے قریب ہی تھے کے کا لعدم وہابی ناصبی تنظیم کے دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے اور ان کا بیٹا معمولی زخمی ہوگیا، ان کا جسد خاکی فوراً عباسی اسپتال پہنچایا گیا۔ واضح رہے کہ شیعت نیوز پہلے یہ اس سازش کو بے نقاب کرچکی ہے کے طالبان دہشت گرد مولوی عبدل ولی کراچی میں ایک نیا گروپ منظم کر رہا ہے جس میں کا لعدم تنظیم کے دہشت گرد بھی شامل ہیں۔