پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان،کالعدم مذہبی اور علیحدگی پسند تنظیموں میں تعلقات کا انکشاف

shiitenews fc officer quettaایف سی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرنٹیئر کور بلوچستان کے سربراہ میجر جنرل عبیداللہ نے کہا کہ کالعدم مذہبی اور علیحدگی پسند تنظیموں کے درمیان تعاون کے شواہد موجود ہیں اور انہیں بیرونی امداد بھی حاصل ہے۔
کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم مذہبی اور علیحدگی پسند تنظیموں میں تعاون اور بیرونی قوتوں کی پشت پناہی کے شواہد موجود ہیں۔

کوئٹہ ایف سی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے فرنٹیئر کور بلوچستان کے سربراہ میجر جنرل عبیداللہ نے کہا کہ کالعدم مذہبی اور علیحدگی پسند تنظیموں کے درمیان تعاون کے شواہد موجود ہیں اور انہیں بیرونی امداد بھی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والوں اور عوام میں تعاون و اشتراک ناگزیر ہے۔ عوامی سطح پر شعور نہ ہونے اور چند روپوں کے لالچ میں امن دشمن عناصر کو کوئٹہ میں پناہ گاہیں فراہم کی جاتی ہے، جو دہشتگردی کی کارروائیاں کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو ایف سی کی موجودگی کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے، تھوڑا بہت اگر کہیں امن ہے تو اس کی وجہ فرنٹیئر کور کی موجودگی ہے، اگر فرنٹیئر کور کو نکال دیا جائے تو یہاں کسی کو تحفظ حاصل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ایف سی پر لگائے جانے والے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، شہر میں چیک پوسٹوں کی حدود تک ایف سی کی ذمہ داری ہے، کوئٹہ تافتان شاہراہ کی ذمہ دار ایف سی نہیں، میجر جنرل عبیداللہ نے کہ کہا کہ قیام امن کے لئے کوئٹہ کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنا ضروری ہے، افغان مہاجرین اور غیر قانونی گاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کرنا ہو گا۔ فرٹیئر کور صوبائی حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button