پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ کے نواح میں قائم طالبان دہشت گردوں کے تربیتی کیمپوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

shiitenews trainig center talibanخصوصی ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے نواح میں ماضی میں امریکہ کے تعاون سے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ قائم تھے جن میں "مجاہدین‘” تیار کئے جاتے ہیں لیکن اب امریکہ خود ان کیمپوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہا ہے دوسری جانب حکومت نے این او سی کے بغیر غیر ملکی طلبہ کو تعلیم دینے والے مدارس کو وارننگ لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔ حکومت پاکستان نے ایسے تمام دینی مدرسے جن میں این او سی کے بغیر غیر ملکی طلبا تعلیم حاصل کر رہے ہیں

ان کو وراننگ لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں صوبوں میں دینی تعلیم دینے والے مداراس کے حوالے سے ڈیٹا تیار کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 495، سندھ میں 653 اور خیبر پختونخوا میں 49 اور آزاد کشمیر میں پانچ غیر ملکی طلبہ اور فاٹا میں 1164 غیر ملکی طلبہ دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور ان میں سے 30 فیصد طلبہ نے وفاقی حکومت سے این او سی نہیں لیا جبکہ جن مذہبی اداروں کو حکومت کی طرف سے امداد ملتی ہے ان میں بغیر این او سی کے پڑھنے والے طلبہ کی صورت میں ان کی سرکاری امداد بند کر دی جائے گی جبکہ دیگر مذہبی اداروں کو آپشن دی جائے گی کہ وہ ان طلبہ کو فوری طور پر واپس بھجوا دیں اور تیسرے فیز میں ان کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے اس بات کا فیصلہ دہشت گردی کی وارداتوں میں غیر ملکیوں کے ملوث ہونے کی اطلاعات کے بعد کیا ہے، یہ بھی پتا چلا ہے کہ پاکستان کے دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلبہ اپنے ملکوں سے سادہ لوح نوجوان کو ورغلا کر جہاد کے لئے افغانستان بھیجتے ہیں جو براستہ پاکستان جاتے ہیں جس سے پاکستان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے اس کے علاوہ یہ بھی پتا چلا ہے کہ کوئٹہ کے نواح میں دہشت گردی کے تربیتی کیمپ بھی موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کو ایک خط ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں اجازت طلب کی جائے گی کہ ان کیمپوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی اجازت دی جائے۔ "اسلام ٹائمز” ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تربیتی کیمپوں کو ماضی میں امریکی مدد حاصل تھی لیکن اب خود امریکہ دباؤ ڈال رہا ہے کہ ان کیمپوں کو بند کیا جائے اور ممکن ہے کہ وفاقی حکومت سے منظوری ملنے کے بعد پاک فوج اور امریکی فورسز ان تربیتی کیمپوں کے خلاف کارروائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button