پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی:بے گناہ شیعہ نو جوان منتظر امام تمام مقدمات میں بری ہو گئے،انوسٹی گیشن آفیسر معطل

shiitenews muntazi imam-300x225کراچی میںچند ماہ قبل گرفتار کئے گئے بے گناہ شیعہ نوجوان منتظر امام تمام مقدمات سے بری ہو گئے ہیں جبکہ سی آئی ڈی پولیس کے متعصب انوسٹی گیشن آفیسر کو غلط اور گمراہ کن تحقیقات کرنے پر عدالت نے معطل کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے رہائشی شیعہ نوجوان منتظر امام پر لگائے گئے تمام مقدمات جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں جبکہ عدالت کے حکم پر ان کو تمام مقدمات میں بری کر دیا گیا ۔
واضح رہے کہ چند ماہ قبل شیعہ بے گناہ نوجوان منتظر امام کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ مسجد میں مغرب کی نماز کی ادائیگی میں مصروف عمل تھے ،سی آئی ڈی پولیس کی متعصب اور ناصبی وہابی دہشت گرد گروہوں کی ایماء پر کام کرنے والے افسران نے بے گناہ شیعہ نوجوان پر کئی ایک مقدمات جن میں قتل اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات شامل تھے میں ملوث کرنے کی کوشش کی تھی تاہم آج عدالت نے تمام مقدمات کی شنوائی کے بعد شیعہ بے گناہ نوجوان کو تمام مقدمات سے بری کر دیا ہے تاہم ایک مقدمہ 13-Dقائم ہے جس میں امید کی جا رہی ہے کہ شیعہ بے گناہ نوجوان جلد رہا ہو جائیں گے۔
دوسری جانب سی آئی ڈی پولیس کے انوسٹی گیشن آفیسر کو شیعہ نوجوان کے خلاف غلط اور گمراہ کن تحقیقات عدالت میں جمع کروانے پر معطل کر دیا گیا،واضح رہے کہ کراچی سی آئی ڈی پولیس متعدد اوقات میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوںسے روابط میں رہتی ہے اور شیعہ نوجوانوں کو من گھڑت اور جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لئے براہ راست مالی لین دین میں بھی مصروف عمل رہتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button