پاکستانی شیعہ خبریں

ہیلری کلنٹن کا دورہ، سازش کے تحت پاکستان کو نئے جال میں الجھانے کی ایک کوشش ہےناصر عباس جعفری

shiitenews news raja nasir abbasمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کی سربراہی میں امریکی وفد کا دورہ پاکستان ایک سازش اور پلان کے تحت پاکستان کو نئے جال میں الجھانے کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں.
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ہیلری کلنٹن کی سربراہی میں امریکی وفد کا دورہ پاکستان ایک سازش اور پلان کے تحت پاکستان

کو نئے جال میں الجھانے کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں ،  پاکستانی حکمران ہوشمندی کا ثبوت دیں اور امریکہ کے سابقہ رویے سے سبق حاصل کرتے ہوئے اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانے سے گریز کریں ۔ایم ڈبلیو ایم میڈیا ٹیم سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے حالات گواہ ہیں کہ امریکہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لیے پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ دوستی کا ڈھونگ رچایا اور اپنے مقاصد حاصل کرنے کے بعد آنکھیں پھیر لیں ، پاکستان وہ عظیم ملک ہے جس کے غیرت مند عوام امریکہ اور اس کے حواریوں سے شدید نفرت کرتے ہیں ، اس لیے حکمرانوں کو بھی امریکہ نوازی کی بجائے عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔ آج افغانستان اور عراق میں شکست کھانے اور اپنے ہی ملک میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف اٹھنے والی تحریک کے سبب امریکہ تنہا بند گلی میںکھڑا ہے ، وال تحریک نے امریکی ایوانوں میں زلزلہ برپا کر رکھا ہے ، اور وہ یہ تمام پریشر ہمارے ملک میں منتقل کرنے کے چکر میں ہے ، اس لیے یہ دورہ کسی بھی حوالے سے پاکستان کے مفاد میں نہیں، ہیلری کلنٹن کے وفد کے ساتھ آنے والے امریکیوں کے چہرے ہی ان کے مذموم عزائم کی چغلی کھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ سے لے کر انڈونیشیا تک تمام ممالک میں عوام امریکہ سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے امریکی شکنجوں سے نجات حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ، ان حالات میں ہمیں کسی نئے امریکی جال میں الجھنے کی بجائے اس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنی ہو گی ۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کے غیور عوام حکمرانوں سے توقعات وابستہ کرنے کی بجائے خود بیداری کا ثبوت دینا ہو گا ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام اپنی صفیں درست کر کے امریکی وفد کے اس دورہ پاکستان کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں اتریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button