پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے علامہ شبیر میثمی کی ملاقات

گرفتار افراد کی رہائی اسپتالوں میں زخمیوں کی معاونت سمیت پاراچنار کو دواؤں کی دوسری کھیپ کی روانگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور پیشرفت سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی

شیعہ نیوز: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ سے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ملاقات کی ، موجودہ پاراچنار “ضلع کرم ” کے مسائل پر گفتگو کی اس ضمن میں کراچی کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ کی میزبانی میں علماء و ملی تنظیمات کا اہم اجلاس

شیعہ علماء کونسل کی طرف سے مختلف وفود کی ہسپتال انتظامیہ، پولیس انتظامیہ، ڈویژن انتظامیہ اور حکومتی سطح پر ملاقاتوں کی بھی رپورٹ سمیت، گرفتار افراد کی رہائی اسپتالوں میں زخمیوں کی معاونت سمیت پاراچنار کو دواؤں کی دوسری کھیپ کی روانگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور پیشرفت سے متعلق بھی رپورٹ پیش کی قائد محترم نے تمام رپورٹ کا جائزہ لیا اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو اور رہنمائی بھی فرمائی اور ذمہ داران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button