پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ نسل کشی!!ماہ اکتوبر میں اٹھارہ شیعہ شہید،تیرہ ذخمی

shioitenews killingماہ اکتوبر میں ملک بھر میں شیعیان حیدر کرار (ع) پر صیہونی ایجنٹوں ناصبی وہابی دہشت گردوں کے حملوں میں کل اٹھارہ شیعہ شہید جبکہ تیرہ ذخمی ہوئے ہیں۔شیعت نیوز کی خصوصی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چاروں صوبوں میں شیعہ نسل کشی جاری ہے جبکہ صرف ایک ماہ یعنی ماہ اکتوبر میں مختلف شہروںمیں ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے شیعہ افراد کی

تعداد اٹھارہ ہیں جو کہ شہید ہوئے ہیں جبکہ تیرہ دیگر ذخمی ہو ئے ہیں۔
صوبہ بلوچستان:
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں گذشتہ ماہ یعنی اکتوبر کے مہینہ میں ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے حملوں میں تیرہ شعہ شہید جبکہ سات ذخمی ہوئے یہ سانحہ کوئٹہ کے علاقے اخترآباد میں پیش آیا جہاں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعیان حیدر کرار (ع) کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،دوسری جانب حکومت بلوچستان اور کوئٹہ پولیس انتظامیہ تاحال کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی درندوں کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے جبکہ ٹارگٹ کلنگ اور شیعہ نسل کشی کا سلسلہ طویل عرصہ سے جاری ہے۔
صوبہ سندھ:
پاکستان کے دوسرے بڑے صوبے سندھ کے صوبائی دارلحکومت کراچی میں ناصبی وہابی دہشتگردوں کی جانب سے محرم الحرام سے قبل کئی بڑی ٹارگٹ کلنگز کے خدشات موجود ہیں تاہم گذشتہ ماہ اکتوبر میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یذیدی درندوں کی فائرنگ سے ٦ اکتوبر کو سید عباس جعفری،١٧ اکتوبر کو اختر شیرازی،٢١ اکتوبر کو عمران عباس اور جبار حسین،جبکہ ٢٨ اکتوبر کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما کوثر زیدی دہشت گردی کا شکار ہوئے اور شہید ہو گئے جبکہ کوثر زیدی شہید کی اہلیہ شدید ذخمی ہو گئی تھیں۔
واضح رہے کہ شہید علامہ حسن ترابی کیس کے اہم گواہ اور اہل سنت برادری سے تعلق رکھنے والے قاسم علی کو بھی ٣١ اکتوبر کو شہید کیا گیا ہے۔
حضرت عباس (ع) کے علم کی بے حرمتی:
سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے علمِ حضرت عباس (ع) کی شدید بے حرمتی کی اور علم پر حملہ کیا۔

گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان میں گلگت کے ایڈمنسٹریٹر نے شیعہ دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے شیعہ طلباء اور سبیل کمیٹی پر پابندی عائد کی ۔
صوبہ خیبر پختونخواہ:
پاکستان کے صوبے خیبر پختون خواہ میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کوئی شیعہ ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی تاہم کرم ایجنسی اور پارا چنار میں طالبان دہشت گردوں کی شیعہ دشمن کاروائیاں جاری ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
صوبہ پنجاب:
٣ اکتوبر کو پنجاب میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے علامہ حافظ تصدق حسین ذخمی ہوئے تھے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button