تفتان سے کوئٹہ آنیوالی زائرین کی بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ اور راکٹوں سے حملہ
ضلع مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب تفتان سے کوئٹہ آنے والی بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق تفتان سے ایک بسK-9957 زاہرین کو لیکر کوئٹہ آ رہی تھی جب یہ بس مستونگ کے علاقے لک پاس پر پہنچی ہے تو نامعلوم افراد نے بس پر فائرنگ کی اور مبینہ طور پر دو راکٹ بھی داغے، تاہم خوش قسمتی سے راکٹ نشانے پر نہیں لگے اور کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔ بس کو لیویز اور ایف سی کی نگرانی میں کوئٹہ کے علمدار روڈ پہنچا دیا گیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق تفتان کے راستے ایران سے آنے والی زائرین بس پر کویٹہ کے نزدیک لک پاس کے قریب خود کار ہتھیاروں اور راکٹ سے شدید حملہ، اطلاعات کے مطابق تمام زائرین بالکل خیریت سے ہیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، زائرین کو بحفاظت علمدار روڈ پہنچا دیا گیا ہے، زائرین کا تعلق کوہاٹ سے بتایا جا رہا ہے۔ زائرین نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی طرف سے واقعے کو چھپانے کی سازش ناکام، 27 دن کی خاموشی کے بعد ریاستی سرپرستی میں دھشتگرد دوبارہ سرگرم ہونے سے اس بات کا پتہ چلتا ہے کہ مستونگ واقعے کے بعد عوامی دباؤ کے تحت چند دن خاموشی اختیار کی تھی۔