پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسئلہ پاراچنار کے حل کیلئے پارلیمانی لیڈرایم ڈبلیوایم انجینئر حمید حسین کی ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن ممبران سے ملاقات

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر سے قومی اسمبلی میں ملاقات، جس میں موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارا چنار کرم کے مسئلہ پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی پر مبنی اعلی سطح وفد بنایا جائے گا۔

وفد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت زرتاج گل وزیر اور انجینئر حمید حسین شامل ہونگے، وفد وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور سے ملاقات کرے گا اور پارا چنار کرم کی سنگین صورتحال کے حل بارے فوری عملی اقدامات سمیت آٹھ ماہ سے بند راستے کی بندش ختم کرنے کو یقینی بنانے پر زور دے گا۔

یہ بھی پڑھیں : لاہور: بھارتی جارحیت کے خلاف، تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی جانب سے علامتی پریڈ

بعد ازاں وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رکن قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین کی بھی ملاقات ہوئی جس میں وفاقی وزیر نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ پارا چنار کرم کے مسئلے کو اعلیٰ حکام تک اٹھائیں گے اور اس ایشو کو حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button