پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی: شیعہ نوجوانوں پر ایم کیو ایم کا برترین تشدد
نمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کھوکراپار میں ایم کیو ایم متحدہ گروپ کے لڑکوں نے کھال کے تنارے پر شیعہ طلباء تنظیم سے تعلق رکھنے والے 4 شیعہ نوجوان مختار، حیدر، حسین، مختار پر بدترین تشدد کیا،نمائندے نے بتایا کے تشدد کے تنیجے میں شیعہ نوجوان لہو لہان ہوگئے،
نمائندے نے زخمی ہونے والے شیعہ نوجوانوں سے جناح اسپتال میں خیریت دریافت کی،
آخری اطلاعات کے مطابق نوجوان مختار کی حالت تھوڑی بہت تشویش ناک ہے،