علامہ اقبال کا یوم پیدائش آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری سے مسلمانان برصغیر کو جہد مسلسل اور آزاد وطن کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کا درس دیا۔
مفکر پاکستان، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم پیدائش آج نہایت عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہو گی جبکہ لاہور سمیت ملک بھر میں
سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات، سیمینارز اور لیکچرز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں ادباء، شعرا اور دانشور علامہ اقبال کے افکار، شاعری اور ان کی سیاسی زندگی پر روشنی ڈالیں گے، شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، انہوں نے اپنی شاعری سے مسلمانان برصغیر کو جہد مسلسل اور آزاد وطن کے حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کا درس دیا، انہوں نے 21 اپریل 1938ء کو لاہور میں وفات پائی۔