پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ نمائش چورنگی!!ملت جعفریہ متحد ہو جائے ،فیصلہ کن مرحلہ آن پہنچا ہے،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا

hasan-zafar-naqviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور معروف عالم دین مولانا حسن ظفر نقوی نے ملت جعفریہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے معمولی اختلافات کو ختم کر کے متحد ہوجائیں اور ناصبی وہابی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لئے سینہ سپر ہوجائیںاور کل اہم لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر موجود مشتعل مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ آج سہہ پہر کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے سر عام فائرنگ کر دو شیعہ نوجوانوں کو شہید اور تین کو زخمی کر دیا تھا ۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے نمائش چورنگی پر پہنچ کر عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے پر ہجوم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصبی عہابی دہشت گردوں کو فی الفور سزا نہ دی گئی تو کل سے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا دیا جائے گا ۔

مولانا حسن طفر نقوی کے قریبی ذرائع نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ مولانا حسن ظفر نقوی نے تمام ملی و قومی تنظیموں کا ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں شہداء کے نماز جنازہ سمیت آئیندہ کی حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

مولانا حسن ظفر نقوی نے تمام شیعہ ملی و قومی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ اپنے عارضی اختلافات کو ختم کر کے متحد ہو جائیں اور آئیند ہ کی حکمت عملی میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوںنے نمائش چورنگی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصبی وہابی حملہ آوروں کو سزا ملنے تک زبر دست احتجاجی تحریک جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button