پاکستانی شیعہ خبریں
کراچی کے پوش علاقوں کے امام بارگاہوں پردہشتگردوں کےحملوں کا خطرہ ہے، حساس ادارے

ذرائع کا کہنا ہے کہ اتوار کو نمائش چورنگی پر ہونے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد حساس اداروں نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران گذری کے علاقے ڈیفنس فیز 4، ڈیفنس فیز 6 اور دیگر پوش علاقوں میں واقع امام بارگاہوں میں دہشتگردوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ ہے، لہذا ان علاقوں میں سکیورٹی کے اقدامات کیے جائیں اور امام بارگاہوں کے اطراف سخت خفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اطلاعات کے مطابق محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں سخت سکیورٹی اقدامات دہشتگردوں کا نشانہ ممکنہ طور پر شہر کے دیگر مقامات پر منعقد ہونے والی مجالس ہو سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی دہشتگردوں نے دس محرم کے مرکزی جلوس کے بجائے چہلم امام حسین ع کے موقع پر مرکزی جلوس میں آنے والے عزاداران کی بس کو نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں ہلاک و زخمی افراد کو جناح اسپتال لانے کے بعد جناح اسپتال میں بھی بم دھماکہ کیا تھا۔