پاکستانی شیعہ خبریں

پاکستان:دہشت گردی کی دھمکیوں کے باوجود لاکھوں عزاداروںکی ٩ محرم الحرام کے جلوسوں میں شرکت

moharram 270ملک بھر میں آج نو محرم الحرام کو شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے انصاروں کی یاد میں جلوس عزاء نکالے گئے جہاں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے ملنے والی حملوں کی سنگین دھمکیوں کے با وجود لاکھوں عزاداروں نے امام حسین علیہ السلام سے والہانہ عشق ومحبت اور تجدید عہد وفا کرتے ہوئے جلوس ہائے عزا میں شرکت کی۔
شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر کے چھوٹے برے شہروں،دیہاتوں اور وقصبوں میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے نواسہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد میں مجالس اور جلوس منعقد کئے جبکہ ناصبی وہابی دہشت گردوں کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کی دھمکیوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے چھوٹے بڑے جلوسوں میں شرکت کی اور امام حسین علیہ السلام سے اپنی محبت و والہانہ عشق کا اظہار کرتے ہوئے تجدید عہد کیا۔
٩ محرم الحرام کے جلوسوں میں خود کش حملوں کی دھمکیوں کے سبب سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم لاکھوںعزاداران امام حسین علیہ السلام نے بغیر کسی خوف و خطر کے مرکزی جلوس ہائے عزاء میں شرکت کی ۔
ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی سیکڑوں چھوٹے بڑے جلوس عزاء نکالے گئے جہاں سیکورٹی ایجنسیوں نے انتہائی سخت سیکورٹی اقدامات کر رکھے تھے تا کہ کسی قسم کا کوئی نا خوش گوار واقعہ رونمانہ ہو۔
کراچی میں ٩ محرم الحرام کا مرکزی جلوس عزاء نشتر پارک سے نکالا گیا جو اپنے رویتی اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینہ ایرانیاں کھارادر میں خیرو عافیت سےMuharram9-640x480 اختتام پذیر ہو گیا،جلوس عزاء کی طرف آنے والے تمام راستوںکو بھاری کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا تھا جبکہ جلوس عزاء کے راستے میں موجود بازاروں کی تمام دکانوں کو گذشتہ شب سے ہی سیل کر دیا گیاہے۔
جلوس عزاء میں نماز کا ظہرین کا اہتمام امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا تھا جسکے بعد ہزاروں نمازی افراد نے پاک افواج پر نیٹو فورسز کے دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکی و صیہونی پرچم سمیت نیٹو پرچم بھی نذر آتش کیا گیا،شرکائے مظاہرہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی افواج امریکی استعمار کا ساتھ دینے کی بجائے حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے وقت کے یزید امریکا اور اسرائیل کے خلاف برسر پیکار ہو جائیں۔
ملک بھرکے دیگر شہروں پشاور،اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،حیدر آباد،سکھر،فیصل آباد،سیالکوٹ،گوجرانوالہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ٩ محر م الحرام کی مناسبت سے جلوس عزاء نکالے گئے جہاں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام سے تجدید عہد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر عزاداری کو قائم و دائم رکھیں گے ،عزاداران امام حسین علیہ السلام نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہ ناصبی وہابی دہشتگرد وںکی دھمکیاں عزاداری کو ختم نہیں کر سکتیں بلکہ اپنی آخری سانس تک عزاداری کو قائم و دائم رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button