پاکستانی شیعہ خبریں

لاہور، محرم کے دوران دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دہشتگرد گرفتار، بارود اور خودکش جیکٹ برآمد

terrorist arrest in pakistan لاہور کے علاقے رائیونڈ سے گرفتار دہشتگرد سے حساس اداروں کی تفتیش جاری ہے۔ ملزم کو فون کال ٹریس ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق عاشورہ پر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں دہشتگردی کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ اسی دوران حساس ادارے نے مشکوک کال ٹریس کر کے لاہور کے نواحی علاقے رائے ونڈ میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے ملزم سعد کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران سعد نے انکشاف کیا کہ اس نے یوم عاشور یا محرم کے کسی بڑے اجتماع کے موقع کارروائی کرنا تھی۔ حساس اداروں نے ملزم کے انکشافات کے بعد تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقہ میں رائیونڈ روڈ سے ایک مبینہ دہشتگرد سعداللہ کو گرفتار کر لیا گیا، جس کے قبضے سے 16 کلوگرام بارودی مواد اور ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے فون کال ٹریس کر کے ایک گھر میں چھاپہ مار کر مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کیا، جس کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ گرفتار دہشتگرد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں دہشتگرد نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے کسی امام بارگاہ کو نشانہ بنانا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سے مزید انکشافات سامنے آ سکتے ہیں۔ 
حساس ادارے نے بروقت کارروائی کر کے لاہور کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وزیرستان سے آیا تھا اور اس کا ٹارگٹ ٹھوکر نیاز بیگ کا علاقہ تھا۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے نے ایک فون کال ٹریس کی جو وزیرستان سے دہشتگرد کے فون پر آئی تھی۔ بعدازاں حساس ادارے نے دہشتگرد کی لوکیشن معلوم کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ حساس ادارے نے بر وقت کاروائی کرکے لاہور کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button