پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ:شیعہ نسل کشی جاری،ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے علی حسن شہید

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے علی حسن کو شہید کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سرہاب روڈ پر ہفتہ کی شب کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی درندوں نے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بناتے ہوئے ایک شیعہ علی حسن کو شہید کر دیا ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہید علی حسن سریاب روڈ سے اپنے گھر کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنوگی کے ناصبی دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی اور شہید کے سر اور سینہ میں گولیاں مار دیں جس کے سبب شہید علی حسن موقع پر ہی شہید ہو گئے ۔
شہید علی حسن کا تعلق ہزارہ برادری سے تھا۔
شہید کے جسد خاکی کو بلوچستان میڈیکل کالج اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں سے نماز جناز ہ کے لئے علمدار روڈ پر لے جایا جائے گا ،شہید بلوچستان میں سردار اکبر بگٹی کے گھر میں چوکیداری کا کام کیا کرتے تھے۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر اور بلخصوص کوئٹہ میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ گذشتہ تین دہائیوں سے جاری ہے جس کے نتیجہ میں اب تک سیکڑوں شیعیان حیدر کرار (ع) شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں لیکن حکومت تاحال کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو لگام دینے سے قاصر ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button