پاکستانی شیعہ خبریں

خیر العمل فاﺅنڈیشن پاکستان نے امام سجاد ع کے نام سے شہداد کوٹ ،سندھ کی ایک بستی میں ماڈل محلہ کی تعمیر کا افتتاح کیا

mwm pakامام سجاد ع محلہ میں 14گھر ، ایک مسجد اور دیگر سہولیات فراہم کی گئیں، لوگوں کا ایم ڈبلیو ایم کی متاثرین سند ھ کی بحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین
سند ھ ، بلوچستان ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں300  مکانات اور7 مساجد کی تعمیر کا کام تیزی سے
جاری ہے انشاءاللہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ نثار فیضی
مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود برادر نثار علی فیضی نے مرکزی سیکرٹری امور جوانان شیخ اعجاز حسین بہشتی، ہیومن رآئٹس کے سرگرم ایکٹویسٹ اعجاز رضوی، علامہ مختار امامی صوبائی سیکرٹری سندھ، عباس زیدی صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سندھ، پروفیسر نثار شیخ رکن شوریٰ عالی، آفتاب میرانی صوبائی سیکرٹری فلاح بہبود سندھ، منتظر مہدی صوبائی سیکرٹری امور جوانان سندھ ، علامہ مقصود ڈومکی صوبائی سیکرٹری بلوچستان اور مولانا سہیل شیرازی صوبائی سیکرٹری فلاح بہبود بلوچستان کے ہمراہ سند ھ اور بلوچستان کا تفصیلی دورہ کیا اور سردیوں کے آغاز پر متاثرین سیلاب سندھ میں گرم کپڑے اور کمبل بانٹے اور مکانات و مساجدکی تعمیر ات کا بھی جائزہ لیا۔ دوران دورہ انہوں نے بستی غلام حسین لغاری ، شہداد کوٹ میں امام سجاد ع ماڈل محلہ کی تعمیر کا بھی افتتاح کیا۔ امام سجاد ع محلہ میں 14گھر ایک مسجد اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ 
راجو کھنانی ، سکرنڈ میں متاثرین سیلاب میں انجمن جعفریہ لندن کے تعاون سے بھجوائے گئے گرم کپڑوں کی تقسیم کی تقریب منعقد کی گئی جس سے شیخ اعجاز حسین بہشتی ، برادر نثار فیضی اور علامہ مختار امامی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے مجلس وحدت مسلمین مستضعف اور پابرہنہ لوگوں کی بلا امتیاز رنگ و نسل و مذہب خدمت کرنے کو اپنا فرض اولین سمجھتی ہے ۔ آپ لوگوں کا صبر ، ہمت، حوصلہ اور مشکلات میں ڈٹ جانامکتب تشیع کا طرہ امتیاز ہے جس کا درس ہمیں کربلا اور عاشورہ سے ملا ہے۔ پوری دنیا کی نظریں اس وقت مستضعفین پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں اور مجلس وحدت مسلمین اس سلسلے میں مسائل اور وسائل کو آمنے سامنے لاکر عوام کی مشکلات حل کرکے قوم کی فلاح و بہبود کے منازل طے کرنا چاہتی ہے۔ متاثرین سیلاب میں گرم کپڑوں اور راشن تقسیم کرنے پر سکرنڈ کے متاثرین سیلاب نے لندن کے دردمند پاکستانیوں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور انکی توفیقات خیر میں اضافہ کی دعا کی۔
 اس سے پہلے علی آباد ضلع ماتلی کی متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا اور سیلاب سے پہنچنے والے جزوی نقصانات کے اضالے کے لیے صوبائی مسﺅلین کو فوری ہدایات جاری کیں۔ مرکزی سیکرٹری فلاح بہبود نثار فیضی ، مرکزی سیکرٹری امور جوانان شیخ اعجاز بہشتی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سندھ عباس زیدی جیکب آباد بھی گئے اور وہاں صوبائی سیکرٹری جنرل بلوچستان علامہ مقصود ڈومکی کے زیر سرپرستی چلنے والے مدرسے اور قرآن سینٹر کابھی دورہ کیا۔ بعد میں علامہ مقصود ڈومکی کے ہمراہ ڈیرہ الہ یار ضلع جعفر آباد بلوچستان بھی گئے جہاں صوبائی و ضلعی مسﺅلین نے ان کا استقبال کیا اور علاقے کی مسجد کی دوران سیلاب پہنچنے والے نقصانات کے اضالے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ ڈیرہ الہ یار میں جاری تعمیراتی کاموں کا دورہ کیا اور کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔علاقے میں ضلعی سیکرٹری جنرل برادر مظہر کے زیر انتظام چلنے والے سکول و سلائی سینٹر کابھی دورہ کیا اور بلوچستان جیسے مستضعف و دورافتادہ علاقے میں خواتین کی تعلیم کے فراہمی کے اس نیک کام کو خوب سراہا اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے اس کی ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کروائی۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے مرکزی عہدیداروں کے دورے کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کے انشاءاللہ مجلس و حدت مسلمین کا شعبہ ویلفئیر پاکستان میں مستفعفین کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرے گا۔ مرکزی وفد نے جن علاقوں کا دورہ کیا ان میں علی آباد ماتلی، راجوکھنانی سکرنڈ، چھپر خان کھوسو، بہیریا سٹی نوشہرو فیروز پور، کوھاروگھوٹ شکارپور ، سکھر ، جیکب آباد، ڈیرہ آلہ یارجعفر آباد، قمبر شہداد کوٹ، غلام حسین لغاری شکارپور شامل ہیں۔ دوران دور سندھ و بلوچستان شعبہ جوان کے صوبائی و زونل مسﺅلین کابھی تعین کیا گیا۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button