پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار کے لیے خوراک لے کر قافلہ روآنہ، ایم پی اے علی ہادی عرفانی

رکن صوبائی اسمبلی عرفانی نے دعویٰ کیا کہ حکام نے پاراچنار تک راستے محفوظ بنانے سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا ہے

شیعہ نیوز: ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سمیت اپر کرم میں خوردونوش و روزمرہ استعمال کی اشیاء کا قافلہ روآنہ ہوگیا ہے۔ ایم پی اے علی ہادی عرفانی کا کہنا ہے سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ پانچ روز سے ٹل میں کھڑا تھا۔

ایم پی اے عرفانی کے مطابق کل سےکوہاٹ میں کمشنر معتصم بلا شاہ ار پی او عباس مجید، دیگر حکام کے ساتھ وہ قافلے کی روانگی کے لئے موجود رہے۔ مزید کانوائیاں چلانے سمیت معاہدے کے مزید چودہ نکات پر بھی عملی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرم فائرنگ واقعہ امن معاہدے کو ثبوتاژ کرنے کی سازش ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت

رکن صوبائی اسمبلی عرفانی نے دعویٰ کیا کہ حکام نے پاراچنار تک راستے محفوظ بنانے سمیت عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا یقین دلایا ہے۔

خیال رہے ہفتہ کو سیکیورٹی میں جیسے ہی یہ قافلہ اپر کرم کے لیے نکلا تھا گبن میں مسلح افراد نے فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر سمیت کئی اہل کار زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے بعد ملزمان کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی اور کئی افراد گرفتار بھی کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button