پاکستانی شیعہ خبریں
اسلامی جمعیت طلبہ کی پشاور یونیورسٹی میں بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ بک سٹال میں ”دستاویز۔۔شیعہ مسلمان یا کافر۔ فیصلہ آپ کریں” کے عنوان سے موجود کتاب کے بارے میں جب سٹال کی انتظامیہ کے اراکین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس قابل اعتراض اور فرقہ وارانہ کتاب کو ہٹانے کی بجائے مناظرے کے چیلنج دینا شروع کر دیئے۔
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے صدر ثاقب بنگش نے پشاور یونیورسٹی میں لگائے گئے بک سٹال میں متنازعہ کتب کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لیا جائے، اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمعیت طلبا کی ذیلی شاخ سٹیڈی ایڈ فائونڈیشن فار ایکسی لینس (سیف) کی جانب سے لگائے گئے بک سٹال میں فرقہ وارانہ مواد پر مبنی کتب کی موجودگی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) جامعہ پشاور میں مذہبی منافرت پھیلانے کی مرتکب ہو رہی ہے، لہٰذا اس روش کو فوری طور پر ترک کرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعتہ المبارک کو وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی سے ملاقات کی جائے گی۔