پاکستانی شیعہ خبریں
شام:سلفی ناصبیوں کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید،چار زخمی
شام کے علاقے حلب میں ناصبی سلفی دہشت گردوں نے زائرین جناب سیدہ زینب سلام اللہ علیہا پر فائرنگ کر کے ایک پاکستانی شیعہ خاتون کو شہید کر دیا ہے جبکہ چار زائرین زخمی ہیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع کی مناسبت سے شام کے علاقے حلب میں موجود زائرین پر
ج سلفی وہابی دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ایک پاکستانی شیعہ خاتون شہید ہو گئی ہیں جبکہ چار زائرین شدید زخمی ہوئے ہیں۔
سعودی اور اسرائیلی حمایت یافتہ سلفی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والی شیعہ خاتون کا تعلق پاکستان کے شہر پشاور سے ہے جبکہ دیگر چار زخمی زائرین کا تعلق بھی پاکستان سے بتایا جاتا ہے جبکہ شہید ہونے والی خاتون کا نام میر ارشاد بیگم جبکے زخمی ہونے والے افراد ک نام یہ ہیں حسنین رضا، امجد علی ، وقار جبکے ایک نامعلوم ہےہ۔
واضح رہے کہ ہر سا ل چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دنیا بھر سے لاکھوں عزاداران امام حسین علیہ السلام شام میں امام حسین علیہ السلام کی خواہر بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے حرم مطہر میں جمع ہوتے ہیں اور مراسم عزاداری انجام دیتے ہیں ۔
شام میں امریکی و اسرائیلی اور سعودی ایماء پر ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک سلفی وہابی دہشت گرد ٢٠٠ سے زائد شیعہ افراد کو شہید کر چکے ہیں ۔
یہ بات یاد رہے کہ شام کے علاقے حلب میں جہاں ناصبی سلفی دہشت گردو ں نے فائرنگ کر کے پاکستانی زائرین کو شہید اور زخمی کیا ہے ،اس مقام پر شہادت امام حسین علیہ السلام کے بعد امام حسین علیہ السلام کا سر اقدس مبارک لایا گیا تھا تاہم دنیا بھر سے عزادران اس مقام پر جاتے ہیں اور زیارت کرتے ہیں جبکہ شام میں ہی حضرت امام حسین علیہ السلام کی خواھر بی بی سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اور امام حسین علیہ السلام کی کمسن دختر جناب سیدہ بی بی سکینہ سلام اللہ علیہا سمیت کربلا میں موجود متعدد بچے مدفون ہیں اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کے گھرانے کی کئی مقدس ہستیوں کی قبور ہائے مطہرات بھی موجود ہیں ۔