شیعہ تنظیموں کی طرف سے سانحہ خانپور کے خلاف حیدر آباد میں دہرنا اور ملتان میں سخت احتجاج
حیدر آباد ؛ سانحہ خانپور کے خلاف شیعہ علماء کونسل ، جے ایس او ،جعفریہ الآنس اور آئی ایس او کی طرف سے گول بلڈینگ میں مشترکہ احتجاجی دہرنا
دیا ۔شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے دہرنے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس سانحہ کی سخت مذمت کی اور انتظامیہ سے
مطالبہ کیا کہ سانحہ کے اصل مجرموں کو گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفر کردار تک پہنچاکر انصاف قائم کرے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں بھی سانحہ خانپور کے خلاف شیعہ علماء کونسل ،جعفریہ رابطہ کونسل اور جے ایس او کی جانب سے مشرکہ احتجاج کیا گیا ۔جس میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر مولانا مجاہد عباس گردیزی اور مولانا علی رضا نقوی اور مولانا حسین بخش سروری نے خطاب کیا ۔
اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مجاہد عباس گردیزی نے اس سانحہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس سانحہ کے سفاک مجرموں کو گرفتارکر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے