پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت میں ہونے والے فسادات ملت جعفریہ کے خلاف ایک منظم سازش ہے شیعہ علماء کونسل

Violence in Gilgit is the conspiracy against Shia Muslims Shia leaders allegeشیعہ علماء کونسل گلگت کے صدر شیخ مرزاعلی ،انجمن امامیہ کے فقیر شاہ اور گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی گلگت حلقہ1 اور 2کے اراکین سید رضی الدین رضوی
اور دیدار علی نے شہید مظلوم علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی رہائش گاہ پر ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا .پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر شیعہ علماء کونسل گلگت شیخ مرزا علی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے موجود ہ حالات پر عوام پریشان ہے ایسا لگتا ہے کہ ایک سازش کے تحت حالات کو بدامنی کی سمت دھکیلا جا رہا ہے ملک کے حساس مقامات کو یر غمال بنا کے ملکی سالمیت کو چیلنچ کرکے امن قائم نہیں ہو سکتا ہے حکومت اس چیز کا فوری نوٹس لے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت شہر میں ہونے والی دہشت گردی سے ایک لاش سکردو گئی ایک لاش استور گئی اور ایک لاش نگر گئی مگر کہیں پر بھی لاشوں کی سیاست نہیں کی گئی مگر گزشتہ دنوں ایک لاش دیامر گئی تو وہاں پر لاش پر سیاست کی گئی جو انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم موجودہ پیکیچ کو گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی جانب ایک پیش رفت سمجھتے ہیں گلگت بلتستان کو بے آئین رکھنے کی باتیں عوام کی خدمت نہیں ہے ۔ مقامی عدالتیں اپنا کردار اد ا کر رہی ہیں ۔ آغا شہید سید ضیاء الدین رضوی قتل کیس کی سماعت سات سال سے جاری ہے ایسے میں عدالت کو دھمکانے کی باتیں عدالت پر حاوی ہونے کی کو شش ہے ۔ سرکاری اداروں میں ہونے والی ہر وہ تقرری جو اہلیت اور استحقاق کے تحت نہ ہو وہ علاقے کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے ۔ ہم نے ہمیشہ میرٹ اور انصاف کی بات کی ہے اور ہم علاقے سے فرقہ واریت اور کریشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کوکسی فرقے نے نہیں عوام اور ممبران نے ووٹ دیکر وزیر اعلیٰ بنایا ہے اُن کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے واضع کیا کہ ہم امن معاہدے پر عمل کر رہے ہیں اگر امن معاہدے کے کسی نکتے کی خلاف ورزی ہوئی ہے تو اسکی نشاندہی کی جائے ۔ مکتب جعفریہ میں مسجد کو سرکاری تحویل میں دینا جائز نہیں اس لئے ہم نے مسجد بورڈ نہیں بنایا ہے ۔ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ممبر قانون ساز سمبلی سید رضی الدین رضوی نے کہا کہ سپریم اپیلٹ کورٹ میں سابق چیف جسٹس نے عدلیہ میں غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی ہیں لہذا اس کے خلاف قانونی ایکشن لیا جائے اور سینئر جج کو سپریم اپیلٹ کورٹ کا چیف جسٹس بنایا جائے ۔ اس موقع پر ممبر قانون ساز اسمبلی دیدار علی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ میں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں اور میرے گھر کے دروازے سب کے کیلئے کھلے ہیں ۔ انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر فقیر شاہ نے کہا کہ گلگت میں قیام امن کیلئے انصاف اور میرٹ کی بالا دستی قائم ہونی چاہئے ۔ جب تک عدل و انصاف نہیں ہوگا علاقے میں امن کا قیا م ممکن نہیں ہو سکتا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button