پاکستانی شیعہ خبریں
شہید عسکری رضا کے قریبی ساتھی کو قانون نافذ کرنے والوں نے اغوا کر لیا

لاپتہ کئے جانے والے شیعہ نوجوان جوہر مرتضیٰ کے گھر والوں نے شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جوہر مرتضیٰ کو شہید عسکری رضا کی شہادت سے قبل بھی پولیس اور دہشت گردوں کی جانب ستے دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں ،ان کاکہنا تھا کہ جوہر مرتضیٰ جو کہ شہید عسکری رضا کے قریبی ساتھی ہیں اور متعدد شیعہ نوجوانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ناصبی دہشت گردوں کے خلاف عینی شاہد بھی ہیں ۔جوہر مرتضیٰ کے گھر والوں کا کہنا ہے انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سادہ ملبوس اہلکاروں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ہے جو کہ شاہرہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا ہے ۔
شیعت نیوز کے نمائندے نے جب پاسبان عزاء کے رہنما ایس اہم حیدر سے رابطہ کیا تو ان کاکہنا تھا کہ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سی آئی ڈی پولیس،کرئم برانچ اور ایس آئی یو سے معلومات کی ہیں اور جوہر مرتضیٰ کی غیر قانونی گرفتاری اور لاپتہ کئے جانے کے بارے میں معلوم کیا ہے تو تمام ایجنسیوں نے جوہر مرتضیٰ کی گرفتاری ظاہر کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
پاسبان عزاء کے رہنما نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شہید عسکری رضا کے قریبی ساتھی جوہر مرتضیٰ کے خلاف کسی بھی قسم کی گھناؤنی سازش کرنے سے باز رہے اور انکو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔