ہنگو:حکومت سرحد گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی ہنگو میں مراسم عزاداری کو سبو تاژ کرنے کی گھناؤنی ساش کی مرتکب ہو رہی ہے۔
حکومت سرحد گذشتہ برس کی طرح اس برس بھی ہنگو میں مراسم عزاداری کو سبو تاژ کرنے کی گھناؤنی ساش کی مرتکب ہو رہی ہے،واضح رہے کہ گذشتہ برس بھی سازشی عناصر اور سرحد حکومت نے جلوس ہائے عزاء کو روکنے کی گھناؤنی سازش کی تھی اور ایک رپورٹ کے مطابق اس برس بھی ماہ محرم الحرام میں
مراسم عزاداری کو روکنے اور جلوس ہائے عزاء امام حسین علیہ السلام پر پابندی اور جلوس کے راستوں کو تبدیل کرنے جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں ،جبکہ دوسری طرف عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا کہنا ہے کہ یزیدیوں نے ہر دور میں حسینیت کے خلاف سازشیں کی ہیں اور آج بھی کی جارہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی خاطر عزاداران امام مظلوم علیہ السلام کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنا گھر بار ،مال متاع،اور اپنی جانوںکا نذرانہ دینے اور جام شہادت پینے کے لئے ہر دم تیار ہیں مگر عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور دور حاضر کے تمام یزیدی آلہ کاروں کو شکست سے دو چار کر دیں گے،عزاداران سید الشہدا ء امام حسین علیہ السلام کا کہنا تھا کہ ہمارا مکتب ،مکتب ِعشق و شہادت ہے ۔اور اس مکتب کا محور سید الشہداء امام حسین علیہ السلام ہیں۔