پاکستانی شیعہ خبریں
شیعوں کا قاتل کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کی نظر بندی ختم، رہا کرنے کا حکم

عوامی حلقوں نے ملک اسحق کی رہائی کو دہشت گردی کے فروغ سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے ان کی دوبارہ گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے رہنما سلمان رشید کا کہنا ہے کہ ملک اسحاق کی رہائی سے مذہبی منافرت میں شروع ہو گئی تھی اور ملک ریاض نے علی پور میں جا کر مخالف فرقہ کے خلاف نعرے بازی کی تھی جس پر شہر کے حالات کشیدہ ہو گئے تھے۔ فائرنگ کا بھی تبادلہ ہوا تھا جس پر دونوں جانب سے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ سلمان رشید کا کہنا ہے کہ ملک اسحق کی رہائی سے ایک بار پھر دہشت گردی کو فروغ ملے گا اور فرقہ واریت کو ہوا ملنے سے صوبے کا امن خراب ہو گا۔