
کراچی، ایک ہفتے سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ جوان سید محمد مجتبیٰ رضوی کا تاحا ل کوئی سراغ نا مل سکا
بوڑھے والدین پر ہر گذرتا دن قیامت بن کرٹوٹ رہا ہے ، کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ جواب دے نہیں
شیعہ نیوز: کراچی سے ایک ہفتے قبل جبری لاپتہ ہونے والے شیعہ جوان سید محمد مجتبیٰ رضوی کا تاحال کوئی سراغ نا مل سکا، جبری لاپتہ مجتبیٰ رضوی کا بڑا بھائی موسیٰ رضوی بھی گذشتہ 3 ماہ سے جبری طور پر لاپتہ ہے ۔ بوڑھے والدین پر ہر گذرتا دن قیامت بن کرٹوٹ رہا ہے ، کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ جواب دے نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سید محمد مجتبیٰ رضوی ولد سید نفیس رضوی عمر 24 سال کو 21-05-2024 شام 4 بجے رب راضی سوسائٹی کراچی کے پاس کالے شیشے والی گاڑیوں سے اترنے والے نامعلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے، جبکہ محمد مجتبیٰ کے ہمراہ اس کا ایک دوست بھی تھا، فروری 2024 سے محمد مجتبیٰ رضوی کا بڑا بھائی سید محمد موسیٰ رضوی بھی جبری گمشدہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے جبری لاپتہ مولانا منیر الحسن جعفری کون ہیں؟؟مختصر تعارف
واضح رہے کہ ہماری اعلیٰ عدالتیں مسلسل ملک میں جاری جبری گمشدیوں کے خلاف آواز اٹھارہی ہیں، ذمہ دار اداروں کو متنبہ بھی کررہی ہیں لیکن ان کی کانوں پر کوئی جوں تک نہیں رینگ رہی ۔