مقالہ جاتہفتہ کی اہم خبریں

اسلام آباد سے جبری لاپتہ مولانا منیر الحسن جعفری کون ہیں؟؟مختصر تعارف

میں منیر بھائی اور ان کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بزرگ والد اور برادران سے کہوں گا کہ بے جرم و خطا قید ہونا ہمارے ائمہ کی سنت ہے خدا وند کریم آپ سب کو اس سنت کو ادا کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔۔اور ہمیں حقیقی محبان اہل بیت ع کے ہمراہ محشور فرمائے۔آمین

شیعہ نیوز: منیر بھائی سے میرا تعارف 1994 میں ہوا، آپ رضویہ ہال راولپنڈی کے بزرگ عالم کے فرزند ہیں۔ منیر بھائی اپنی جوانی سے ہی روحانیت کی جانب مائل تھے جس کی وجہ شاید ان کے والد کا عالم دین ہونا اور مذہبی ماحول میں پرورش تھی۔ منیر بھائی جسمانی طور پر انتہائی نحیف وضع قطع کے حامل تھے ان کو ہم کم ہی کوئی جسمانی کام دیتے تھے وہ زیادہ تر دعا مناجات تربیت میں مشغول رہتے۔

منیر بھائی دینی تعلیم کے لیے قم المقدسہ چلے گئے اور واپسی پر معلوم ہوا کہ میرا عزیز دوست اب میرے بھائی سے زیادہ قریب ہو چکا ہے۔ علامہ سید خاور عباس اور منیر الحسن یک جان دو قالب ہیں ۔۔۔دونوں جامعہ المصطفی میں ایک ہی شعبے میں مصروف عمل ہیں ۔منیر بھائی کو جتنا میں جانتا ہوں وہ دعا و مناجات ، ذکر اہل بیت ع ، اپنی دفتری و تعلیمی مصروفیات سے بڑھ کر کوئی اور سرگرمی نہ رکھتے تھے۔۔ان کا اچانک گھر کے باہر سے لاپتہ ہونا یقینا ایک ایسا واقعہ ہے جو بہت سے سوالات کو جنم دیتا ہے۔۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا منیرالحسن جعفری کووفاقی داالحکومت سے جبری لاپتہ ہوئے تین روز گذرگئے

منیر بھائی جیسے بے ضرر انسان سے بھلا کسی کی کیا دشمنی ہو سکتی ہے۔ خدا وند کریم منیر بھائی کو خیریت کے ساتھ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے مابین واپس لائے وہ جہاں بھی ہیں ان کی حفاظت فرمائے۔ملت کے ذمہ داران سے بھی گذارش کروں گا کہ منیر اور ان جیسے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اپ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں تاہم ان کو تیز تر کریں اور ان مسائل کے مستقل حل کی کوئی سبیل کریں اگر کوئی مجرم ہے تو اسے عدالت میں پیش کریں اور اگر مجرم نہیں ہے تو ریاست دہشت و خوف کے اس بازار کو بند کرے۔

میں منیر بھائی اور ان کے اہل خانہ بالخصوص ان کے بزرگ والد اور برادران سے کہوں گا کہ بے جرم و خطا قید ہونا ہمارے ائمہ کی سنت ہے خدا وند کریم آپ سب کو اس سنت کو ادا کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے۔۔اور ہمیں حقیقی محبان اہل بیت ع کے ہمراہ محشور فرمائے۔آمین

تحریر: اسدعباس

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button