پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ میں شہید ہونے والے مومنین کی تدفین کر دی گئی

کل کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائی میں شہید ہونے والے ولایت حسین’ محمد انوراورعابد حسین کی نماز جنازہ آج دوپہر تین بجے ادا کردی گئی۔ شیعت نیوز کے نمائندے کیمطابق کل کوئٹہ میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے تینوں شہدا کو بہشت زینب سلام اللہ علیہا قبرستان میں دفنا دیا گیا ہے۔

نمائندے کیمطابق نماز جنازہ اور تدفین میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی اور تینوں مومنین کی شہادت کا ذمہ دار حکومت کو ٹہرایا اور مطالبہ کیا کہ ناصبی ملک دشمن دہشت گرد گروہ کی حکومتی سرپرستی بند کی جائے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ، صوبائی دارلحکومت میں بدھ کی شب ایف آئی اے کے انسپکڑولایت حسین کو انکے دوساتھیوں اکاونٹنٹ جنرل آفس کے ملازم محمد انوراورٹی وی واسٹیج اداکارعابد حسین کو اس وقت شہید کردیا گیا تھا جب وہ علمدارروڈ پر جا رہے تھے کہ میکانگی روڈ پرنامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پراندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پرہی شہید ہوگئےتھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button