پاکستانی شیعہ خبریں

پچیس ما رچ کو نشتر پارک کراچی میں ہزاروں پیروان ولائت کا اجتماع بیداری امت کی کلیدثابت ہوگا،علامہ ناصرعباس جعفری

Haider Abad Press Confranceپچیس مارچ کونشتر پارک کراچی میں ہزاروں پیروان ولائت کا اجتماع ملت اسلامیہ کی وحدت اور اخوت کا اہم سنگ میل اور بیداری امت کی کلید ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حیدر آباد میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل

علامہ مختار امامی ڈپٹی سیکرٹری امداد نسیمی و دیگر راہنما ذکی عابدی، اور امداد صفوی بھی موجود تھے ،علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

اتحاد بین المسلمین کا پرچم اٹھا کر میدان عمل میں ہے اور انشاء اللہ اپنے اعلی و ارفع اہداف کے حصول میں کامیاب ہو گی، بیداری ملت کے عنوان سے منعقد کیا جانے والا یہ اجتماع انشاء اللہ ملکی سلامتی و استحکام ، اور قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے معاون و مددگار ثابت ہو گا ، انہوں نے سرزمین وطن پر ہونے والی بیرونی مداخلت بالخصوص امریکی ڈروں حملوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلہ کو فوری ختم ہونا چاہیے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امریکہ مختلف بہانوں سے ہمارے ملکی معاملات میں مداخلت کرتاہے ،قبائلی علاقہ جات کے بعد اب اس کی نظریں بلوچستان پر لگی ہوئے ہیں ، اور وہ اس علاقہ میں مداخلت کا جواز تلاش کر رہا ہے، علامہ ناصر عباس جعفری نے امریکی ایوان نمائندگان بلوچستان کے حوالے سے پیش کی جانے والی قرارداد کواسی سازش کا حصہ قرار دیا ، انہوں نے امریکی ایوان میں بلوچستان کی صورت حال پر پیش کی جانے والی قرارداد پر بحت ہمارے داخلی امور میں بے جا مداخلت اور عالمی قوانین کی صریحاًخلاف ورزی ہے ، اور ہر محب وطن پاکستانی، امریکہ کے اس طرز عمل کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، انہوں نے شام کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد پر بحث کے دوران، پاکستان کی جانب سے امریکی موقف کی تائید اور قرارداد کے حق مین ووٹ دینے پر حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اس طرز عمل سے غیور پاکستانیوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ، حکومت کو امریکہ کی بجائے عوام کی ترجمانی کرنی چاہیے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے دفاع پاکستان کانفرنسوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کا تحفظ صرف وہی لوگ کر سکتے ہیں جن کا خوں پاکستان کی بنیادوں میں شامل ہے ، قیام پاکستان کے مخالفین اور پاکستان کو کافرستان کہنے والوں سے دفاع پاکستان کی توقع نہیں کی جا سکتی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button