پاکستانی شیعہ خبریں

علی پور ؛علامہ ثقلین نقوی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے شہید ہوگے

shiitenews molana saqlainنمائندے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق علی اسلامی مملکت پاکستان کے صوبہ پنجاب کی تحصیل علی پور کے صدر مقام علی پور شہر میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکر جھنگوی کے مُسلح دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے علامہ ثقلین نقوی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے

مزید اطلاعات کے مطابق علامہ ثقلین نقوی جو کہ جامعہ الہدیٰ کی پرنسپل تھے۔ شہید کو کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے 19 فروری کو نشانہ بنایا تھا۔ دہشتگردوں نے جناب علامہ ثقلین نقوی کو دو گولیاں ماری تھی جو اُن کہ ایک ٹانگ میں اور دوسری سینے میں لگی تھی۔ البتہ 8 دن کے مسلسل علاج کے بعد علامہ ثقلین نقوی زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

واضع رہے کہ علامہ ثقلین پر حملے کی نامزد ایف آئی آر کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ/ لشکرجھنگوی کے دہشتگرد انس بن مالک ،اجوت ، ارشد مغل،مولوی منیر مولوی عبد الرزاق اور قاری طیب کے خلاف درج کی گئی تھی۔ مگر افسوس کے ساتھ ابھی تک ملک دشمن جماعت کے دہشتگرد آزاد ہے۔

علامہ شہید ثقلین نقوی کو حملے کے بعد بھاولپور وکٹوریہ ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ اسپتال میں موجود نمائدہ نے اطلاع دی ہے کہ میت کو بھاولپور سے علی پور کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ جب کے شہید کی نماز جنازہ کل سوپہر تین بجے علی پور میں ادا کی جاے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button