پاکستانی شیعہ خبریں

گلگت میں کشیدگی، علامہ راحت حسینی کی پر امن رہنے کی اپیل

gilgit agha rhatکوہستان ميں وہابی و ناصبی دہشت گردوں کے ہاتھوں 19افراد کي شہادت کے بعد گلگت اور ہنزہ نگر ميں صورتحال کشيدہ ہے.شہید ہونے والے مومنین کی نماز جنازہ آج ادا کي جائيگي. کشيدگي کي وجہ سے کرفيو کا سماں ہے.لوگ گھروں تک محدود ہيں ،سڑکوں پر ٹريفک نہ ہونے کے برابر ہے.شہداء کے جسد خاکی کو ہيلي کاپٹرز کے ذريعے

گلگت منتقل کيے جانے کےبعد نماز جنازہ کے انتظام مرکزي انجمن اماميہ امامیہ اسٹوڈینٹس آرگناءزیشن مجلس وحدت مسلمین اور دیگر  کے سپرد کردی گئی ہیں.جس کے بعدان کي اجتماعي نماز جنازہ اماميہ جامع مسجد ميں ادا کي جائيگي جس کے بعد ميتوں کو ان کے آبائي علاقوں ميں روانہ کرديا جائيگا.
نماز جنازہ کیلئے ایک لاکھ سے زائد مومنین اس وقت مسجد امامیہ میں موجود ہیں، ، اس موقع ]پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے، اطلاعات کے مطابق علامہ راحت حسین الحسینی نے مومنین سے پر امن رہنے کی اور صبر کی اپیل کی ہے، واضح رہے کے علامہ راحت حسین الحسینی نے کراچی میں دھرنے سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے حکومت کو قاتلوں کی گرفتاری کیلئے تین دن کی مہلت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button